اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے 4 اسرائیلی فوجیوں کی تصویریں عام کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چار فوجی اس وقت حماس کی قید میں ہیں.
واضح رہے اس سے پہلے اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا تھا ان کے دو فوجی غزہ کی جنگ کے دوران لاپتہ ہوگئے تے۔
گرچہ حماس کے اس اعلان کے بعد صہیونی حکام نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دکھایا ہے مگر ان تصاویر کے عام ہونے کے بعد تل ابیب میں حکمران پارٹی کی پوزیشن یقیناً پہلے سے زیادہ کمزور ہوجائےگی۔ اس سے پہلے اسرائیلی کے موجودہ وزیر اعظم سمیت اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں نے نیتن یاہو پر نااہلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا نیتن یاہو اسرائیلی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہورہے ہیں انہیں اپنے عہدے سے دستبردار ہوجانا چاہئے۔
.........
/169